بھوپال :28/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے استحقاق کا استعمال کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اوما بھارتی، بابو لال غور اور کیلاش چندر جوشی کو سرکاری بنگلوں میں رہنے کی منظوری دے دی ہے۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سابق وزیر اعلی کو بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ریاستی ہائی کورٹ نے ریاست کے سابق وزرائے اعلی کو الاٹ شدہ سرکاری بنگلوں کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اگرچہ سی ایم شیوراج سنگھ نے ہفتہ کو اپنے استحقاق کا استعمال کرتے ہوئے تین سابق وزرائے اعلی کو پہلے کی طرح ہی بنگلے میں رہنے کی منظوری دے دی۔